جماعت الدعوۃ کی کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم شہدائے کشمیر ‘‘منایا گیا ،برہان وانی کی شہادت تحریک کی شکل اختیار کر گئی،حکمران بھارت سے دوستیاں پروان چڑھانے کا سلسلہ ترک کریں:عبد الرحمن مکی

جماعت الدعوۃ کی کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم شہدائے کشمیر ‘‘منایا گیا ...
جماعت الدعوۃ کی کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم شہدائے کشمیر ‘‘منایا گیا ،برہان وانی کی شہادت تحریک کی شکل اختیار کر گئی،حکمران بھارت سے دوستیاں پروان چڑھانے کا سلسلہ ترک کریں:عبد الرحمن مکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پر کشمیری شہداءسے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر سطح پر یوم شہداءکشمیر منایا گیا، لاہور، اسلام آباد، ملتان،کراچی، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدر آباد اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں شہداءکشمیر کانفرنسوں ،احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مختلف شہروں میں کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ اد ا کی گئی۔ اسی طرح مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انڈیا کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور بھارتی ترنگے بھی نذر آتش کئے گئے۔کل  آٹھ جولائی کو بھی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور میں سب سے بڑا پروگرام چوبرجی چوک میں کیا گیا جس میں طلبا، وکلا، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہداءکشمیر کانفرنس سے دفاع پاکستان کونسل وجماعۃ الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، ابوالہاشم ربانی ، علی عمران شاہین و دیگر نے خطاب کیا۔

جماعۃالدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ برہان وانی کی شہادت بہت بڑی تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ کشمیری شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کے سبب موجودہ حکومت مشکلات سے دوچار ہے۔ نہتے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر خاموشی اختیا رکرنا درست نہیں۔ بین الاقوامی سطح پر انڈیا کی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کو بے نقاب کیا جائے۔ بھارتی فوج روزانہ پاکستانی پرچم اٹھانے پر کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کو نظربند کیا گیا۔حکمران کشمیریوں کی قربانیاں نظر انداز کر کے بھارتی سے دوستیاں پروان چڑھانے کا سلسلہ ترک کریں۔ کشمیری شہداءدفاع پاکستان کی جنگ لڑتے ہوئے میدانوں میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ کشمیری الحاق پاکستان کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنا خو ن بہا رہے ہیں۔ کشمیر یوں کے پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعروں سے آج مودی سرکار انتہائی خوفزدہ اور پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم حافظ محمد سعید کا پیغام’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘  کشمیر کے ہر گلی کوچے میں پہنچا رہے ہیں۔ جماعۃ الدعوة لاہور کے مسول ابوالہاشم ربانی اور سول سوسائٹی سرکل کے چیئرمین علی عمران شاہین نے کہاکہ برہان وانی سمیت دیگر کشمیری شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مظلوم کشمیریوں کو جلد آزادی مل کر رہے گی۔

جماعۃ الدعوة کی طرف سے اسلام آباد میں آئی ایٹ مرکزمیں جامع مسجد قبا کے باہرکشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر برہان وانی ، ابوالقاسم، سبزار بھٹ، جنید متو اور بشیر لشکری سمیت دیگر کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔شہریوں نے بھارتی ترنگا بھی نذر آتش کیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرﺅف، شفیق الرحمن ودیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ کشمیری قوم کا بچہ بچہ اس وقت سڑکوں پر ہے اور آزادی کا حق مانگ رہا ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا نوٹس لیں۔ پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر رکھ سکتا۔ جماعةالدعوة کی جانب سے راولپنڈی میں مرکز القدس کے باہر بھی شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور کشمیر میں جاری قتل و غارت گری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ سے جماعةالدعوة رالپنڈی کے مسول مولانا عبدالرحمن ، ابوطلحہ ودیگر نے خطاب کیا۔

کراچی میں جماعۃ الدعوة کے زیر اہتمام جامعہ الدراسات الاسلامیہ سفاری پارک اورمرکز خالد بن ولیدپی ای سی ایچ سوسائٹی میں برہان وانی سمیت دیگر کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جامعہ الدراسات الاسلامیہ میں جماعۃالدعوة کراچی کے مسول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔فیصل آباد میں دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة کی جانب سے ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی اور شہداءکشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔شرکاءمیں زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔شہریوں نے بھارتی فوج اور حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور بھارتی ترنگا نذر آتش کیا ۔ کانفرنس سے جماعۃ الدعوة کے مرکزی رہنما مفتی محمد سعید، فیاض احمد، پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین زاہد محمود قاسمی، جماعت اسلامی کے نائب امیر رائے اکرم کھرل، سلیم الرحمن، قاری عبدالشکور، محمد حنیف بھٹی، ثاقب مجید،رضوان محمود ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابا ت میں نہتے کشمیریو ں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے مجرمانہ خاموشی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ گوجرانوالہ مرکز اقصیٰ میں جماعۃ الدعوة کے زیر اہتمام کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ بعد ازاں کنگنی والا بائی پاس تک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں طلبا ، وکلاءاور تاجروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کشمیر ریلی کے شرکاءسے جماعۃالدعوة گوجرانوالہ کے مسئول احسان اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ راولا کوٹ میں جماعۃالدعوة کے زیر اہتمام کشمیری شہداءکی غائبانہ نما ز جنازہ اد ا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ جماعۃالدعوة کی طرف سے ملتان میں مرکز ابن باز رشید آباد میں شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔ بعد ازاں چوک رشید آباد تک شہداءکشمیر ریلی نکالی گئی جس سے جماعۃ الدعوة جنوبی پنجاب کے مسول ابو معاذ محمد عمران، میاں سہیل احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاءکی طرف سے بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف شدیدنعرے بازی کی گئی۔

حیدر آباد میں جماعۃالدعوة کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ سے جماعۃالدعوة سندھ کے مسول فیصل ندیم و دیگر نے خطاب کیا۔وہاڑی میں جماعۃالدعوة کی طرف سے شہداءکشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی رہنما معاذ اثری نے کی۔ بورے والا میں رانا شفیق الرحمن کی قیادت میں شہداءکشمیر ریلی نکالی گئی اور شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوة کی جانب سے مریدکے، قصور، کھڈیاں، اوکاڑہ، کامونکی، سیالکوٹ، جہلم، گوجر خاں، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیری غازی خاں، ڈی آئی خاں، سکھر، دیر ،چکوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، صادق آباد، مظفر گڑھ، میانوالی، بھکر، خوشاب، سرگودھا ، تلہ گنگ ،نواب شاہ، بدین، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور و دیگر شہروں و علاقوں میں بھی شہداءکشمیر کانفرنسوں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیاجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس دوران کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد اکی گئی۔ 

مزید :

قومی -