’ان تمام مسلمانوں کو گرفتار کرلو‘ چین کے کہنے پر مصر نے ہزاروں مسلمانوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

’ان تمام مسلمانوں کو گرفتار کرلو‘ چین کے کہنے پر مصر نے ہزاروں مسلمانوں کو ...
’ان تمام مسلمانوں کو گرفتار کرلو‘ چین کے کہنے پر مصر نے ہزاروں مسلمانوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں تویغور مسلمانوں کے خلاف آئے روز آپریشن ہوتے رہتے ہیں لیکن اب چینی حکومت نے دیگر ممالک میں بھی ان کا پیچھا شروع کر دیا ہے ۔ چین کے یغور مسلمانوں کی بڑی تعداد مصر میں مقیم ہے جہاں مصری حکومت نے چین کے ایماءپر ان کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے۔مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق مصری سکیورٹی فورسز نے سکولوں، گھروں اور مساجد پر چھاپے مار کر متعدد یغور مسلمانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک یغور مسلمان کا کہنا تھا کہ ”مصری حکومت 3ماہ سے چینی مسلمانوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے لیکن اس سے قبل ان لوگوں کو حراست میں لیا جاتا تھا جن کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہو، لیکن اب وہ ویزا بالکل نہیں دیکھتے اور تمام یغور مسلمانوں کو حراست میں لے رہے ہیں۔ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ پرتشددچھاپوں میں گرفتار ہونے والوں کو کہاں لیجایا جاتا ہے۔“

عراق، افغانستان اور شام کے بعد امریکہ نے ایک اور بڑے ملک کو حملے کی دھمکی دے دی، ایک اور بڑی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل

ایک اور یغور مسلم خاتون کا کہنا تھا کہ ”مصری سکیورٹی فورسز زیادہ تر نوجوان یغور مسلمانوں، خصوصا ًطلبہ کو گرفتار کر رہی ہیں لیکن میں ایسی کئی خواتین کو بھی جانتی ہوں جنہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ جب فورسز ہمارے گھروں پر آتی ہیں تو ہم خواتین چھپ جاتی ہیں۔“رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے جس علاقے میں یغور مسلمان بکثرت رہائش پذیر ہیں وہاں چینی حکومت کے عہدیداران بھی اکثر دیکھے جا رہے ہیں جو مساجد اور سکولوں میں جاتے ہیں اور طلبہ و طالبات اور یغور مردوخواتین کو واپس چین جانے کی ہدایت کرتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -