راحیل شریف سعودی عرب سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

راحیل شریف سعودی عرب سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے
راحیل شریف سعودی عرب سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب سے خصوصی طیارے میں لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راحیل شریف پاکستان میں دو روز قیام کریں گے جبکہ وہ سعودی حکومت کے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے ہیں اور ان کے ساتھ ایک سعودی ساتھی بھی ہیں ،جہاز کے عملے کو لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹھہرایا گیاہے تاہم طیارہ آج رات ہی گیارہ بجے واپس سعودی عرب کیلئے روانہ ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ یہ افواہیں بھی گردش کر ہی تھیں کہ راحیل شریف اسلامی عسکری اتحادکی قیادت چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے ان کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

قومی -