چین ،پاکستان میں تیل صاف کرنے والا کارخانہ لگائے گا ،معاہدہ طے پا گیا

چین ،پاکستان میں تیل صاف کرنے والا کارخانہ لگائے گا ،معاہدہ طے پا گیا
چین ،پاکستان میں تیل صاف کرنے والا کارخانہ لگائے گا ،معاہدہ طے پا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور چینی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت چین پاکستانی شہر کوہاٹ میں آئل ریفائنری تعمیر کرے گا ۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ایک چینی کمپنی نے کوہاٹ کے نزدیک تیل صاف کرنے کا کارخانہ تعمیر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ریڈیو پاکستان نے خیبرپختونخواءتیل وگیس کمپنی لمیٹڈ کے ذرائع نے کے حوالے سے کہاہے کہ کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔جس کے مطابق دو سو ایکڑ سے زائد اراضی پر محیط تیل صاف کرنے کا یہ کارخانہ تیس کروڑ ڈالر کی لاگت سے چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔تکمیل کے بعد یہ کارخانہ پندرہ ہزار بیرل یومیہ تیل صاف کرے گا۔

مزید :

قومی -