مصباح الحق کے نقش قدم پر چلنا کسی چیلنج سے کم نہیں: سرفراز احمد

مصباح الحق کے نقش قدم پر چلنا کسی چیلنج سے کم نہیں: سرفراز احمد
مصباح الحق کے نقش قدم پر چلنا کسی چیلنج سے کم نہیں: سرفراز احمد

  

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ مصباح الحق کے نقش قدم پر چلنا کسی چیلنج سے کم نہیں، ٹیسٹ میچز کسی طور بھی آسان نہیں ہوتے آپ کو صبر سے کام لینا ہوتا۔

لاہور قلندرز آزاد کشمیر میں ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کرائے گی، قابل کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوں گے

تفصیلات کے مطابق سرفرازاحمد کاٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے بعد کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ٹی ٹونٹی کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹیم کو کامیابیاں دلانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگرآپ ٹیم کو دیکھیں تو 11کھلاڑیوں میں سے صرف 5کھلاڑی ایسے ہیں جن کی جگہ پکی ہے جن میں اظہرعلی، محمد عامر، یاسرشاہ، اسد شفیق اوروہ خود شامل ہیں۔ سرفرازاحمد نے مزید کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں جس کھلاڑی کو بھی لائیں گے تو کوشش ہوگی اسے طویل عرصے تک ٹیم میں رکھیں،لڑکوں کو پورا موقع دیا جائے گاایک دورے کے بعد ڈراپ نہیں کریں گے۔

مزید :

کھیل -