ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات، اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بہت سی باتوں پر گفتگو ہوئی: امریکی صدر
ہیمبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جی ٹونٹی کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسی صدر سے بہت سے معاملات پر گفتگو کی۔
حمد بن جاسم اپنے سابق عہدوں کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانے نہیں جا سکتے:جیونیوز
دنیا کے امیر ترین ممالک جی ٹونٹی کا سربراہ اجلاس جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری ہے۔ اجلاس کے دوران در ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان پہلی ملاقات اور مصافحہ ہوا ہے۔ ملاقات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بہت سی باتوں پر گفتگو ہوئی ہے، اور انھیں مستقبل میں ایسی پیش رفت کی توقع ہے جو دونوں ملکوں کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔میں روس اور امریکہ میں ہونے والی بہت سی مثبت باتوں کا منتظر ہوں۔