شارخ خان نے ’نایاب‘ ماڈل کی مرسیڈیز سلمان خان کو تحفے میں کیوں دی ؟ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ جان کر آپ بھی اپنی انگلی دانتوں تلے دبا لیں گے

شارخ خان نے ’نایاب‘ ماڈل کی مرسیڈیز سلمان خان کو تحفے میں کیوں دی ؟ایسی وجہ ...
شارخ خان نے ’نایاب‘ ماڈل کی مرسیڈیز سلمان خان کو تحفے میں کیوں دی ؟ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ جان کر آپ بھی اپنی انگلی دانتوں تلے دبا لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شارخ خان اب ایک بہترین دوست بن چکے ہیں اور فلم انڈسٹری میں ان کی دوستی کی مثالیں بھی دی جانے لگیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کو ایک نئی مرسڈیز گاڑی کا تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ انہوں نے کیوں دیا اب اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق لوگوں کو یاد ہوگا کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم 'ٹیوب لائٹ' میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔اگرچہ شاہ رخ کی فلم میں آمد اسے کامیابی تو نہیں دلاسکی مگر ان کے اس خیرسگالی اقدام نے دبنگ خان کے دل کو چھولیا۔یہی وجہ ہے کہ وہ اب شاہ رخ خان کی ایک زیرتکمیل فلم میں مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی اس فلم میں شاہ رخ ایک بونے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے اضافے پر شاہ رخ اتنے زیادہ خوش ہوئے کہ انہوں نے جواباً دبنگ خان کو ایک نئی مرسڈیز کا تحفہ شکریہ کے اظہار پر دیا۔یہ تحفہ سلمان خان کی جانب سے اس فلم کی شوٹنگ کرانے کے دوران دیا گیا۔
شاہ رخ خان کی جانب سے تحفہ دی جانے والی گاڑی خصوصی ماڈل کی ہے اور بھارت میں ایسا ماڈل کسی اور کے پاس نہیں۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

مزید :

تفریح -