آئندہ سال قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی ، روشن پاکستان کا خواب پورا ہونے کے قریب ہے: خواجہ آصف

آئندہ سال قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی ، روشن پاکستان کا خواب پورا ہونے ...
آئندہ سال قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی ، روشن پاکستان کا خواب پورا ہونے کے قریب ہے: خواجہ آصف

  

حویلی بہادر شاہ (آئی ین پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 2018 تک قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی ،ہم نے جب حکومت سنبھالی تو شارٹ فال 67 فیصد تھا اب 15.4 فیصد ہے ، ہم 20 ہزار میگا واٹ کی بجلی پیداکرنے کی صلاحیت تک پہنچ گئے ہیں۔

کشیدہ تعلقات، بھارت پاکستان کے ساتھ دشمنی میں انسانیت بھی بھول گیا، پاکستانی مریضہ کو بھارتی ویزہ دینے سے انکار

تفصیلات کے مطابق حویلی بہادر شاہ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے گیس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا ۔ یہ ٹیم ورک تھا جو وزیر اعظم کی قیادت میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو شارٹ فال کا تناسب 67 فیصد تھا اب اللہ کے فضل و کرم سے 15.4 فیصد ہے یہ ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے ۔ جو وعدہ ہم نے قوم سے کیا ہے کہ 2018 میں قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی انشاء اللہ یہ وعدہ پورا ہو گا ۔ ہم پرانا سسٹم اپ گریڈ کررہے ہیں اور نئے گرڈ سٹیشن لگا رہے ہیں جبکہ ہمارے مخالفین کو ہم سے یہی خطرہ ہے کہ ہم جس انداز میں ترقی کر رہے ہیں اس سے نواز شریف کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکیں گے ۔ نواز شریف کا روشن پاکستان کا خواب پورا ہونے کے قریب ہے ۔

مزید :

قومی -