یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہو گئے ،تمغہ حسن کارکردگی کے تحت ملنے والی رقم عطیہ کرنے کا اعلان

یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہو گئے ،تمغہ حسن کارکردگی کے تحت ملنے ...
یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہو گئے ،تمغہ حسن کارکردگی کے تحت ملنے والی رقم عطیہ کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ پلیئر یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے پھر ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم بھی عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان قومی ٹیم کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے کیرئیر میں 10ہزار رنز مکمل کیے اور وہ کافی ایشوز پر بورڈ سے ناراض رہ چکے ہیں تاہم اب وہ ایک بار پھر ناراض ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی جیوونیوز کا کہناہے کہ یونس خان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح حاصل کر نے کے اعزاز میں قومی ٹیم کیلئے رکھی جانے والی مختلف تقریبات میں انہیں صحیح طریقے سے نہیں بلایا گیا ،اسی لیے انہوں نے تمغہ حسن کارکردگی کے تحت ملنے والی 10لاکھ روپے کی رقم بھی ایدھی فاﺅنڈیشن سمیت 3دیگر فلاحی تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ دوسری جانب انہو ںنے پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ملنے والی رقم بھی لینے سے انکا کر دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے پوری زندگی نہ غلط کام کیاہے اور نہ ہی کبھی غلط بات برداشت کروں گا۔

مزید :

کھیل -