چین سے گوادر تک ایسی شاندار سروس شروع کرنے کا اعلان ہوگیا کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی، بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں

چین سے گوادر تک ایسی شاندار سروس شروع کرنے کا اعلان ہوگیا کہ جان کر ...
چین سے گوادر تک ایسی شاندار سروس شروع کرنے کا اعلان ہوگیا کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی، بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری کے تاریخی منصوبے کی وجہ سے بھارت کے پیٹ کا درد پہلے ہی قابو سے باہر ہورہا تھا کہ اب چین نے اپنے صوبے گانسو سے لے کر پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ تک مال گاڑی چلانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین سے نیپال تک مال گاڑی سروس شروع ہونے کے بعد اب چین سے پاکستان تک بھی ایسے ہی ریل روٹ کے قیام کا فیصلہ ہو گیا ہے، جو جنوبی ایشیاءمیں اپنی نوعیت کی نئی مثال ہو گی۔ ریلوے لائن کا آغاز چین کے شمال مغربی گانسو صوبے کے شہر لانزو سے ہوگا اور سنکیانگ سے ہوتی ہوئی یہ ریلوے لائن پورے پاکستان سے گزرے گی اور گوادر کی بندرگاہ تک جائے گی۔

طیب اردگان کھل کر میدان میں آگئے، عرب ممالک کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد قطر کیلئے ایسا دبنگ اعلان کردیا کہ پوری عرب دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

لانزو انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ لاجسٹک پارک کے ڈائریکٹر شو چونوا نے اس شاندار منصوبے کا اعلان چائنہ لانزو انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر کے موقع پر کیا۔ گزشتہ سال مئی میں لانزو اور نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے دوران ریلوے لائن منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ریل منصوبے کے سبب چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی کیلئے ایک اور بڑا قدم ثابت ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -