طیارے کو حادثہ، جب میڈیا ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو طیارے کے ملبے پر ایک مگرمچھ بیٹھا کیا کررہا تھا؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

طیارے کو حادثہ، جب میڈیا ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو طیارے کے ملبے پر ایک مگرمچھ ...
طیارے کو حادثہ، جب میڈیا ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو طیارے کے ملبے پر ایک مگرمچھ بیٹھا کیا کررہا تھا؟ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ہفتے کے روز لاپتہ ہونے والے چھوٹے طیارے کا ملبہ تو فلوریڈا شہر کے نواح میں مل گیا ہے لیکن ملبہ ڈھونڈنے والے افراد کو ایک ایسا بھیانک منظر دیکھنا پڑ گیا کہ جس کا تصور کرکے ہی انسان کانپ اُٹھے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک انجن والے سیسنا 152 طیارے میں صرف پائلٹ سوار تھا اور اس کے لاپتہ ہونے کے بعد اسے ڈھونڈنے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔ بدھ کے روز ایک نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر فلوریڈا کے نواح میں ایورگلیڈز کے علاقے پر پرواز کررہا تھا کہ ایک دلدلی علاقے میں طیارے کا ملبہ نظر آگیا۔ جب ہیلی کاپٹر ذرا نیچے آیا تو اس میں سوار افراد نے دیکھا کہ طیارے کے ملبے پر ایک مگر مچھ بیٹھا تھا جو پائلٹ کے مردہ جسم کو کھا رہا تھا۔

یہ لڑکی اس گوریلے کو فون پر کیا دکھارہی ہے جو یہ خاموشی سے دیکھ رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی اچھا لگے گا
تباہ شدہ طیارے کے ملبے پر ڈین انٹرنیشنل فلائٹ ٹریننگ اینڈ ائیرکرافٹ رینٹلز کا لوگو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا۔ فلائٹ سکول کے مالک رابرٹ ڈین کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے ہفتے کے روزبلا اجازت اُڑان بھری تھی۔ اس سے رابطے کیلئے متعدد کوششیں کی گئیں اور ایف بی آئی کو بھی اطلاع کی گئی لیکن اس کا سراغ نہ مل سکا۔ طیارہ رات کی تاریکی میں حادثے کا شکار ہوا جس کی وجہ سے فوری طور پر اس کے ملبے کا سراغ بھی نہ لگایا جاسکا۔ جس جگہ طیارہ گرا وہ دلدلی علاقہ ہے اور وہاں مگر مچھوں کی کثرت ہے۔
نیوز چینل کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے طیارے کا ملبہ مل جانے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار موقع پر پہنچ گئے۔ طیارے کے ملبے اور پائلٹ کی لاش کو متعلقہ حکام نے تحویل میں لے لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -