مصر ی فوج پردہشت گردوں کا حملہ، بریگیڈ ئر کمانڈر سمیت 26افسر اور جوان جاں بحق
دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصری فوج نے شمالی سیناء کے صوبے میں ایک خودکش حملے کو ناکام بنا دیا ۔ دہشت گرد فوجی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔حملے میں بریگیڈ کمانڈر سمیت 26افسراور جوان جاں بحق ہوئے ۔
یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہو گئے ،تمغہ حسن کارکردگی کے تحت ملنے والی رقم عطیہ کرنے کا اعلان
عرب میڈیا نے مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والی فورسز نے شمالی سیناء میں رفح کے جنوب میں دہشت گرد عناصر کے حملے کو پسپا کر ڈالا جس کے دوران 40 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ 6 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ فوجی کیمپ پر بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے کے نتیجے میں مصری فوج کے 26 اہل کار ہلاک ہوئے۔دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک بریگیڈ کمانڈر کرنل احمد منسی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ فوج نے اس وقت الجورہ کے ہوائی اڈے کے قریب واقع گاوں النقیزات کی مسجد الملاحی اور اطراف کے گھروں میں روپوش دہشت گردوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔دہشت گردوں نے مصری فوج کے بریگیڈ پر تقریبا 12 فور وہیل ڈرائیو گاڑیوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کے ساتھ حملے کی کوشش کی۔ انہوں نے کارروائی کے آغاز میں گولہ بارود سے بھری دو گاڑیوں کے دھماکے بھی کیے۔جس کے نتیجے میں مصری فوج کے 26 افسر و جوان جاں بحق ہوگئے۔