پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو دیئے جانے والے پٹرول میں 70لیٹر ماہانہ اضافے کی منظوری

پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو دیئے جانے والے پٹرول میں 70لیٹر ماہانہ اضافے کی ...
پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو دیئے جانے والے پٹرول میں 70لیٹر ماہانہ اضافے کی منظوری

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو دیئے جانے والے پٹرول میں 70لیٹر ماہانہ اضافے کی منظوری دے دی۔

آئندہ سال قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی ، روشن پاکستان کا خواب پورا ہونے کے قریب ہے: خواجہ آصف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار سروسز مسعود احمد کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6جولائی 2000ءسے سیشن ججوں کو 200لیٹر ماہانہ پٹرول دیا جارہا تھا مگر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو دیئے جانے والے 200 لیٹر  پٹرول میں مزید 70 لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور تمام سیشن ججوں کو رواں ماہ 3جولائی سے ہی اضافی پیٹرول دیا جائے گا، پنجاب بھر کے سیشن ججوں کو دیئے جانے والےپٹرول اضافی  کا نوٹیفیکیشن اکاو نٹنٹ جنرل پنجاب، پنجاب کے تمام سیشن ججوں سمیت دیگر شعبوں کو بھی بھجوا دیا گیاہے۔

مزید : لاہور