عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر وفاق اور پنجاب ...
عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔

بھارت چاہتا ہے مسلمان کشمیر سے نقل مکانی کر جائیں،یاسین ملک کو زہریلا انجکشن لگایا گیا ،گھر گھر میں وانی پیداہورہا ہے :مشال ملک

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے فواد عادل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں نان سموکنگ آرڈیننس نافذ ہے جبکہ صوبے میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے رولز بھی موجود ہیں،مگر اس کے باوجود عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی نہیں روکی جا رہی ہے ، کالجز، ہسپتالوں اور عدالتوں کے اردگرد سگریٹ فروخت کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان تیزی سے سگریٹ نوشی کی جانب راغب ہو رہے ہیں ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی روکنے کے قانون پر سختی اور موثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، درخواست پر مزید سماعت آئندہ ماہ ہوگی۔

مزید : لاہور