مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قطری شہزادے کو ڈرا رہی ہے، جے آئی ٹی میں ہونے والی باتیں میڈیا تک کیسے پہنچیں : سعد رفیق

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قطری شہزادے کو ڈرا رہی ہے، جے آئی ٹی میں ہونے والی باتیں ...
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قطری شہزادے کو ڈرا رہی ہے، جے آئی ٹی میں ہونے والی باتیں میڈیا تک کیسے پہنچیں : سعد رفیق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حمد بن جاسم نے کہا بھی ہے کہ جے آئی ٹی دوحہ آکر بیان لے لے مگر جے آئی ٹی میں جن کا کنٹرول ہے ،وہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کرنا چاہتے۔ قطری شہزادہ اپنے ملک کا سابق وزیراعظم ہے ،جے آئی ٹی انہیں پاکستانی شہری کی طرح لے رہی ہے،انہیں ڈرایا جارہا ہے۔

پاکستان سے بھارت لوٹنے والی گونگی ، بہری ، ’’گیتا ‘‘ پراسرار طور پر غائب: بھارتی میڈیا

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دیگر اداروں کی طرح پارلیمنٹ کا احترام بھی سب پر لازم ہے۔ کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں ہے، وزیر اعظم نے سوچ سمجھ کر خود کو عدالت میں پیش کیا۔ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو خط میں ڈرانے دھمکانے کا لب و لہجہ اختیار کیا ہے،قطر کے سابق وزیراعظم کا ایسے ٹرائل کررہے ہیں، قطری شہزادہ پاکستانی قانون کے تحت کیسے پیش ہوسکتا ہے، حالانکہ وہ تعاون کو تیار ہیں۔جے آئی ٹی میں ہونے والی باتیں میڈیا تک کیسے پہنچتی ہیں، منتخب وزیر اعظم کیلئے گارڈ فادر کا حوالہ درست نہیں۔ گاڈ فادر کے ایشو پر عدالت جا سکتے تھے مگر بدمزگی سے بچنے کے لیے ایسا نہیں کیا۔جے آئی ٹی پر تحفظات پر ہماری داد رسی نہیں ہوئی، تصویر لیک کے معاملے پر خاموشی رہی جس کا جواز نہیں بنتا۔

مزید : قومی /اہم خبریں