سیشن کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس اور سول کورٹ میں صبح سے بجلی بند،ہزاروں مقدمات متاثر

سیشن کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس اور سول کورٹ میں صبح سے بجلی بند،ہزاروں مقدمات ...
سیشن کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس اور سول کورٹ میں صبح سے بجلی بند،ہزاروں مقدمات متاثر

  


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس اور سول کورٹ میں صبح سے لائٹ بند ہونے سے عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات بری طرح متاثر ہوئے،12بجے تک بجلی کا انتظار کرنے کے بعد عدالتوں نے اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔

عدالتوں سے ضمانت کے بعد مفرورہونے والے 100ملزمان کے کیس داخل دفترکردیئے گئے

سیشن کورٹ،جوڈیشل کمپلیکس اور سول کورٹ میں اچانک بجلی بند ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالتوں میں بجلی نہ ہونے سے عدالتیں اندھیرے میں ڈوبی رہیں اور کوئی کام نہ ہوسکا۔ سارا دن سائلین عدالتوں کے اندر اور باہرگھومتے رہے۔ بعض سائلین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدمات میں اپنی اپیلیں دائر کرنی تھیں لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ کمپیوٹر سے نقل نہیں نکلوا سکے اور ان کے کیس لاہور ہائی کورٹ میں دائر نہ ہوسکے۔عدالتوں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دیں۔

مزید : لاہور