پاکستان کشمیر پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کر سکتا:ایاز صادق کا بھارت کو واضح پیغام

پاکستان کشمیر پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کر سکتا:ایاز صادق کا بھارت کو واضح ...
پاکستان کشمیر پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کر سکتا:ایاز صادق کا بھارت کو واضح پیغام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا لیکن بھارت کا طرز عمل خطے کے لئے خطرے کا باعث ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاعمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ ،عدالت نے نوٹس جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برہان وانی شہادت نے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کا نیا حوصلہ دیا جبکہ کشمیر کی جدو جہد میں برہان وانی کی شہادت امید کا نیا باب ہے جبکہ کشمیر کاز پر پارلیمنٹ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنونی سیاست مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے اور بھارتی قیادت کا طرز عمل خطے کیلئے خطرے کا باعث ہے جبکہ پاکستان کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ایاز صادق نے عالمی برداری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ اقوام عالم کو بھی معلوم ہے کہ بھارت نے کشمیر میں قتل و غات کا بازار گرم کیا ہواہے ۔

مزید :

قومی -