امریکی خلاباز جلد مریخ پر قدم رکھیں گے:مائیک پینس

امریکی خلاباز جلد مریخ پر قدم رکھیں گے:مائیک پینس
امریکی خلاباز جلد مریخ پر قدم رکھیں گے:مائیک پینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ اس کے خلاباززوں کے قدم جلد ہی مریخ پر اتریں گے۔

ملالہ یوسف زئی نے اے پی ایس پشاور کے بہادر طالب علم ولید کی سالگرہ کا کیک کاٹا
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے فلوریڈا میں واقع کینیڈی سپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خلا میں ایک نئے دور کی قیادت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے افراد دوبارہ چاند پر اپنے قدم رکھیں گے اور پھر اس کے بعد ان کے قدم مریخ کو چھوئیں گے۔اس موقع پر ناسا کے تقربیاً 800 کارکن، خلائی ماہرین اور پر ائیویٹ کنٹریکٹرز موجود تھے۔مائیک پینس نے مزید کہا کہ اپنا کام شروع کرنے کے بعد قومی کونسل موجودہ خلائی پالیسیوں اور خلا سے متعلق طویل مدتی قومی اہداف پر نظر ثانی کرے گی جبکہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہم خلائی تحقیق کی انسانی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں گے۔