گاڑی کی ٹیکس چوری میں ملوث وزیر خزانہ کے ڈرائیور کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات

گاڑی کی ٹیکس چوری میں ملوث وزیر خزانہ کے ڈرائیور کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات
گاڑی کی ٹیکس چوری میں ملوث وزیر خزانہ کے ڈرائیور کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی کا ٹیکس ادا نہ ہونے کے حوالے سے ان کے ڈرائیور کےملوث ہونے کا انکشاف ہواہے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ لاپتہ ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے زیر استعمال گاڑی مرسڈیز 019کا ڈرائیور مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا جس کا نام اور شناخت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف پولیس حکام کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ڈرائیور کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  میڈیا میں خبر آئی تھی کہ وزیرخزانہ نے 8 سال سے اپنی گاڑی کا سالانہ ٹوکن ٹیکس جمع تک نہیں کرایا،اسحاق ڈار  نے 2008 میں مرسڈیز گاڑی نمبر ای ایم وی 09 خریدی، اور 30 جون 2009 تک انہوں نے گاڑی کی سالانہ ٹوکن فیس جمع کرائی اس کے بعد سے اس گاڑی کا سالانہ ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔

پاکستان کشمیر پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کر سکتا:ایاز صادق کا بھارت کو واضح پیغام

مزید :

اسلام آباد -