ٹریفک سگنل پر ڈرائیور مہنگی ترین BMW گاڑی چھوڑ کر فرار، ایسا کیوں کیا؟ پولیس موقع پر پہنچی تو ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

ٹریفک سگنل پر ڈرائیور مہنگی ترین BMW گاڑی چھوڑ کر فرار، ایسا کیوں کیا؟ پولیس ...
ٹریفک سگنل پر ڈرائیور مہنگی ترین BMW گاڑی چھوڑ کر فرار، ایسا کیوں کیا؟ پولیس موقع پر پہنچی تو ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں ایک ڈاکو نے کمال دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اعلیٰ فوجی افسر کے ڈرائیور کی آنکھوں میں مرچیں چھڑک کر اس سے قیمتی BMW گاڑی چھین لی، لیکن اس کی بدقسمتی دیکھئے کہ گاڑی چھینتے ہی بدترین ٹریفک جام میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں گاڑی وہیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔

’یہ گو نواز گو کیا ہے؟‘ بین الاقوامی صحافی کا سوشل میڈیا پر سوال، آگے سے پاکستانیوں نے کیا جواب دئیے؟ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کیا ہے اور ڈکیتی کا خطرناک واقعہ ہونے کے باوجود لوگوں کیلئے مزاح کا سبب بن گیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل پیناک بانی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی گاڑی بیچنے کیلئے اشتہار دیا تھا جس کے بعد جگر پٹیل نامی شخص نے ان کے ساتھ رابطہ کیا۔ کرنل بانی کے مطابق یہ شخص دلی کنٹونمنٹ کے علاقے میں ان سے ملنے آیا اور انہوں نے اسے اپنی گاڑی میں سوار کروالیا۔ راستے میں جب وہ ایک جگہ کچھ اشیاءخریدنے کیلئے گاڑی سے باہر نکلے تو اس دوران جگر پٹیل نامی شخص ان کے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں موجود رہا۔

موقع سے فائدہ اٹھا کر جگر پٹیل نے ڈرائیور کی آنکھوں میں مرچوں والا سپرے چھڑکا اور قیمتی گاڑی لے کر بھاگ کھڑا ہوا۔ اس شیطان صفت ڈاکو کی انتہائی بدقسمتی تھی کہ جیسے ہی وہ قریبی ایس پی مارگ روڈ پر اشارے کے پاس پہنچا تو ٹریفک جام میں پھنس گیا۔ اس نے نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن کسی طرف سے راستہ نہ مل سکا جس پر پکڑے جانے کے خوف سے وہ گاڑی وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ پولیس اسے تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -