ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 جولائی07  ہفتہ۔ گھریلو امور سلجھانے میں توجہ رہے گی۔ مفید معلومات حاصل ہوں گی۔ خوابوں کی بجائے حقیقی دنیا میں بسیرا کریں۔ کاروبار میں نئے موڑ پیدا ہونگے۔ نئے کام میں غفلت نہ برتیں۔

برج ثور

 جولائی07   ہفتہ۔ مالی امور احسن طریقے سے طے کر سکیں گے اور مالی لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔ گھریلو ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ گھر کی مرمت وغیرہ میں توجہ دیں گے۔ 

برج جوزا

 جولائی07  ہفتہ۔ آپکی انفرادی پہچان بڑھے گی۔ ماحول میں بہتری محسوس کریں گے۔ملازمتی کاروباری امور توجہ طلب ہونگے اور اعلیٰ تعلیمی حصول میں رکاوٹیں آسکیں گی، احتیاط طلب دور رہے گا۔

برج سرطان

 جولائی07 ہفتہ۔ کسی دور کے مقام سے کوئی خبر آ سکے گا۔ جو کاروباری لحاظ سے فائدہ مند ہو گی۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ شراکتی امور میں حصہ لے سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ 

برج اسد

 جولائی07    ہفتہ۔ جذباتی رویہ آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ کاروباری امور پر توجہ رہے گی۔ ملازمت، صحت، کاروبار اور رومانس کے امور میں مصروف رہیں گے۔ 

برج سنبلہ

 جولائی07 ہفتہ۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ یہ وقت خاصی احتیاط کا حامل ہو گا۔ کسی بزرگ روحانی سے مشاورت ضرور کریں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

برج میزان

 جولائی07  ہفتہ۔ کام میں معمولی وقتی رکاوٹ کا خدشہ ہے۔ کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ دوستوں کیساتھ مل کر رفاہی و سماجی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

برج عقرب

 جولائی07  ہفتہ۔ دوسروں کیساتھ بہتر طور پر ڈیلنگ کر سکیں گے۔ کام کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ دوسروں پر بے جا اعتماد نہ کریں، اہم امور میں محتاط رہیں۔ حالات ملے جلے رہیں گے۔

برج قوس

 جولائی07 ہفتہ۔ کتابوں کے مطالعہ کا شوق پورا کر سکیں گے۔ خواہشات کا کھل کر جذباتی انداز میں اظہار ہو سکے گا۔ مقاصد کے حصول کیلئے رسک لے سکیں گے۔ آئیڈیاز میں جدت اور مثبت پہلو رہے گا۔

برج جدی

 جولائی07  ہفتہ۔ خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنے کی کوشش کریں۔ بعض معاملات میں اہل خانہ کی مخالفت کا سامان ہو گا۔ اپنی صحت جسمانی کی بہتری کیلئے خوراک کے معاملے میں احتیاط برتیں۔

برج دلو

 جولائی07  ہفتہ۔ بعض مرد و خواتین کی شادی وغیرہ کا سلسلہ ہو سکے گا۔ آپ زیادہ توجہ گھریلو امور میں دے سکیں گے۔ آپ اہل خانہ کے ہر فرد کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے۔ حالات میں اتار چڑھائو رہے گا۔

برج حوت

 جولائی07  ہفتہ۔ دوستوں کیساتھ کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے اور تزئین و آرائش کے کاموں میں دلچسپی بڑھے گی۔ اخراجات پر قابو پانے کیلئے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم