A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

نوازشریف کا مشن ادھورا نہیں رہے گا،خواہش ہے مجھے تناول کی دھرتی پر ہی گرفتار کیا جائے،کیپٹن صفدر

نوازشریف کا مشن ادھورا نہیں رہے گا،خواہش ہے مجھے تناول کی دھرتی پر ہی گرفتار کیا جائے،کیپٹن صفدر

Jul 07, 2018 | 09:37:AM

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے تناول کی دھرتی پر ہی گرفتار کیا جائے،میری گرفتاری سے نواز شریف کا مشن ادھورا نہیں رہے گا، ہزارہ سے تعلق رکھنے والے مجھ جیسے ہزاروں بیٹے میاں نواز شریف پر قربان ہیں۔

اوگی کے علاقے دربند میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے تناول کی دھرتی پر ہی گرفتار کیا جائے،ان کا کہنا تھاکہ میرے بعد میرے بھائی سجاد کو کامیاب بنائیں،سجاد ان کا مشن جاری رکھے گا، اس کا نشان ٹینک ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل بھی تورغرکے گاﺅں ٹلی سیداں، برادڑ اوردیگردیہی علاقوں میں اپنی انتخابی مہم میں کارکنوں سے ملاقاتیں کرتے رہے اورچھوٹی چھوٹی ریلیوں میں شریک رہے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران کہیں وہ ن لیگ کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے رہے اورکہیں نوازشریف کی خدمات سے متعلق کارنرمیٹنگ کرتے رہے۔

مزیدخبریں