A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

نیب نے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ، نجی ٹی وی

نیب نے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ، نجی ٹی وی

Jul 07, 2018 | 10:57:AM

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد نیب نے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے ایبٹ آباد سے گرفتار کیا۔ نیب کی ٹیم نے صبح 4 بجے کارروائی کی اور کیپٹن (ر) صفدر کوقلندر آباد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 8 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر ہونے پر وطن واپسی کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ میں انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ عدالتی فیصلے میں کیپٹن (ر) صفدر کو 10 سال کیلئے نا اہل بھی قرار دیا گیا ہے اس لیے انہوں نے فیصلہ آنے کے بعد حلقے کے لوگوں کو اپنے بھائی سجاد کو ووٹ دینے کا کہا تھا۔

مزیدخبریں