موچھ: زوردار دھماکے سے تین کمروں کی چھتیں اڑ گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

موچھ: زوردار دھماکے سے تین کمروں کی چھتیں اڑ گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

میانوالی(ویب ڈیسک)نواحی علاقہ پائی خیل بندکمرے میں زورداردھماکہ ،تین کمروں کی چھتیں اڑگئیں،دھماکے کی آوازکئی کلومیٹرتک سنائی گئی ،آخری اطلاع آنے تک کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پائی خیل تھل پہاڑی سلسلہ ڈیرہ محمدامیرورالی پرواقع میاں غلام محمدورالی کے دربارکے ساتھ مہمان خانہ کے بندکمرے میں گزشتہ سے پیوستہ رات زورداردھماکہ ہواجس کی آوازدوردورتک سنائی گئی۔اورتین کمروں کی چھتیں اڑگئیں۔اردگردکے باسیوں میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔

ڈی پی اومیانوالی سیدکرارحسین ، پولیس کی بھاری نفری سمیت جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔پولیس اورقانون نافذکرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کواپنے گھیرے میں لے لیا۔اورڈیرہ کے مالک محمدامیرورالی سمیت چندافرادکو حراست میں لے لیا، پولیس کی مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /میانوالی