رکشہ سوار جوڑا نومولود بچی کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار، کتے نوچتے رہے، زخمی حالت میں نشتر منتقل

رکشہ سوار جوڑا نومولود بچی کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار، کتے نوچتے رہے، زخمی ...
رکشہ سوار جوڑا نومولود بچی کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار، کتے نوچتے رہے، زخمی حالت میں نشتر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) نامعلوم جوڑا نومولود بچی کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گیا، آوارہ کتوں نے نوچ کر بچی کو زخمی کر دیا۔

لکڑ منڈی کے رہائشی زبیر نے آوارہ کتوں کو بچی کو نوچتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نہ پہنچ پائی۔ ریسکیو عملے نے بچی کی دھڑکن بند ہوتے دیکھ کر ابتدائی طبی امداد دے کر اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔ طبی امداد کی وجہ سے بچی کی حالت سنبھل گئی۔