گوادر عالمی ائیرپورٹ کی تعمیر رواں سال شروع ہوگی

07 جولائی 2018 (14:15)

اسلام آباد ، گوادر(ویب ڈیسک) رواں سال گوادر میں تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہونے جارہا ہے، سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق گوادار ائر پورٹ کیساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے، منصوبو کی تکمیل سے گوادر جدید شہروں کے صف میں شامل ہوجائے گا، حکومت نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کواس پراجیکٹ کی تیز ترتکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے،بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ’اے 380‘کے اترنے کی سہولت موجود ہو گی، گوادر ائر پورٹ کی تکمیل سے بلوچستان باالخصوص گوادر میں جد ید سفری سہولیات میسر آئیں گی، جس سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو بلا واسطہ اوربالواسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادردنیا کے جدید شہروں کے صف میں شامل ہوجائے گا، حکومت پاکستان نے بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود، انفراسٹرکچر، توانائی اور صحت کی سہولیات سمیت یہاں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سی پیک کی صورت میں جاری منصوبہ نہ صرف علاقائی روابط کیلئے اہم ہوگابلکہ بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کی تقدیر بد ل کر رکھ دے گا۔ سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں۔ انہیں بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ گوادر کا نیا ماسٹر پلان بلوچستان اور بالخصوص گوادر کے عوام اور سی پیک کی ضروریات کے عین مطابق تشکیل دیا ہے۔

مزیدخبریں