پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو انتخابی مہم کے دوران دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو انتخابی مہم کے دوران دل کی تکلیف، ...
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو انتخابی مہم کے دوران دل کی تکلیف، ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید کو انتخابی مہم کے دوران طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا،پارٹی رہنما کا کہناتھا کہ خورشید شاہ کو دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی اور آرام کرنے کا مشورہ دیاہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ انتخابی مہم کیلئے جعفر آباد جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی ،جس پر خورشیدشاہ کو این آئی سی وی ڈی میں منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کوفوری طبی امداد دی اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ۔
خورشید شاہ انتخابی مہم چھوڑ کر قافلے کے ہمراہ واپس سکھر چلے گئے اور آج کے تمام پروگرام ملتوی کردیئے۔