”ابرار الحق کی اپنے ہی ایم پی اے کے امیدوار سے ہاتھاپائی ہوئی جس کے بعد ۔۔۔ “ اینکر پرسن نے ایسا دعویٰ کردیا کہ عمران خان کی پریشانی اور احسن اقبال کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

”ابرار الحق کی اپنے ہی ایم پی اے کے امیدوار سے ہاتھاپائی ہوئی جس کے بعد ۔۔۔ “ ...
”ابرار الحق کی اپنے ہی ایم پی اے کے امیدوار سے ہاتھاپائی ہوئی جس کے بعد ۔۔۔ “ اینکر پرسن نے ایسا دعویٰ کردیا کہ عمران خان کی پریشانی اور احسن اقبال کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور / نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن زین علی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق کا اپنے ہی نیچے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار سے نہ صرف جھگڑا ہوا ہے بلکہ بات ہاتھاپائی اور گالم گلوچ تک جاپہنچی۔

ٹوئٹر پر حافظ زین علی نے لکھا ” نارووال میں تحریک انصاف کی یہ صورتحال ہے کہ ابرارالحق جو این اے 78 سے امیدوار ہیں، کل اپنے ہی صوبائی اسمبلی پی پی 48 کے امیدوار عارف خان سے ہاتھا پائی ہوئی،عارف خان نے ابرارالحق کو ان کے سامنے گالیاں نکالیں،تحریک انصاف کا اس حلقے سے اللہ حافظ“۔

خیال رہے کہ گزشتہ الیکشن میں بھی ابرار الحق اسی حلقے سے الیکشن لڑے تھے اور شکست کھائی تھی ۔ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال الیکشن لڑ رہے ہیں جو گزشتہ الیکشن میں بھی ابرار الحق کو پچھاڑ چکے ہیں۔ اگر ابرارالحق اپنے ہی ایم پی اے کے امیدوار سے الجھے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ احسن اقبال کے مقابلے میں یہاں سے پی ٹی آئی کی پوزیشن مزید کمزور ہوگی کیونکہ جھگڑے کے بعد دونوں ہی ایک دوسرے کو ووٹ نہیں ڈلوائیں گے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور /نارووال