نواز شریف کو سزا کے بعد شہباز شریف نارو وال پہنچے تو لوگوں نے انکے ساتھ کیا کیا ؟دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

نواز شریف کو سزا کے بعد شہباز شریف نارو وال پہنچے تو لوگوں نے انکے ساتھ کیا ...
نواز شریف کو سزا کے بعد شہباز شریف نارو وال پہنچے تو لوگوں نے انکے ساتھ کیا کیا ؟دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نارووال پہنچے تو وہاں لیگی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کیں۔لوگوں کا جوش و لولہ دیکھ کر شہباز شریف بھی گاڑی سے باہر نکل آئے ۔اس موقع پر شہباز شریف نے حبیب جالب کی مشہور زمانہ نظم پڑھتے ہوئے کہا کہ میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے اس فریب کو عوام نے مسترد کیا ہے ۔مسلم لیگ ن کے صدر نے لیگی کارکنوں کو ہدایت کی کہ 25جولائی کو فجر کی نماز ادا کر کے آپ نکل جائیں اور شیر پر مہریں لگا کر نواز شریف کو کامیاب کرائیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس ملک میں نہ انصافی کا خاتمہ کرائیں اور قانون کی حکمرانی کرائیں ،میں اور نواز شریف عوام کے ساتھ ہیں ۔شہباز شریف نے لوگوں سے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کا ساتھ دو گے ،پاکستان کو کامیاب بناﺅ گے،پاکستان کو عظیم بناﺅ گے ،نواز شریف کے لیے قربانیاں دو گے ؟۔اس پر کارکنوں نے انشا اللہ بھی کہا ۔۔

ویڈیو دیکھیں

ویڈیو دیکھیں

مزید : علاقائی /پنجاب /نارووال