”کل یہ کھلاڑی ڈیبیو کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی ’کانپ‘ اٹھیں گے، کون سا کھلاڑی ڈیبیو اور اوپننگ کرے گا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

”کل یہ کھلاڑی ڈیبیو کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ ...
”کل یہ کھلاڑی ڈیبیو کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی ’کانپ‘ اٹھیں گے، کون سا کھلاڑی ڈیبیو اور اوپننگ کرے گا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں کل پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے تاہم اس سے پہلے ہی سرفراز احمد نے ایک ایسے کھلاڑی کے ڈیبیو کا اعلان کر دیا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ابھی سے ٹانگیں کانپنا شروع ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”حسین نواز برطانوی شہری نہیں ہیں اور وہ آج کل بہت پریشان ہیں کیونکہ۔۔۔“ کچھ دن پہلے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حسین نواز کو کیا بھیجا اور وہ آج کل شدید پریشان کیوں ہیں؟ محمد مالک کے انکشاف نے ہنگامہ برپا کر دیا 

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان آسٹریلیا کیخلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میں ڈیبیو کریں گے اور حارث سہیل کی جگہ اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ حارث سہیل کو کل کے میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیم میں وہی تمام کھلاڑی شامل ہوں گے جنہوں نے اسی سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سابق کپتان اور تجربہ کار اوپنرمحمد حفیظ پراعتماد نہیں کر رہے اور اس وجہ سے ہی سیریز کے ابتدائی دو میچز کھلانے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو اوپنر کے طور پر کھلایا گیا تھا۔ تاہم حارث سہیل کی ناکامی کے بعد اب آسٹریلیا کیخلاف اتوار کو ہونے والے فائنل میچ میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر فائنل میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سہ ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان اور آسٹریلیا کا دو بار آمنا سامنا ہوا ہے جن میں سے ایک میچ میں پاکستان نے اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تاہم کل کا معرکہ کون اپنے نام کرے گا اور فاتح کہلائے گا؟ یہ جاننے کیلئے کل دوپہر 1 بجے تک انتظار کرنا ہو گا۔

مزید : کھیل