کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے مختلف گھروں پر چھاپے، یہ چھاپے کہاں مارے گئے اور کیپٹن (ر) صفدر اس وقت کدھر ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے مختلف گھروں پر چھاپے، یہ چھاپے کہاں مارے گئے ...
کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے مختلف گھروں پر چھاپے، یہ چھاپے کہاں مارے گئے اور کیپٹن (ر) صفدر اس وقت کدھر ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

  

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد نیب ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے ایبٹ آباد اور ہری پور میں مختلف گھروں میں چھاپے مارے تاہم کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کل یہ کھلاڑی ڈیبیو کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی ’کانپ‘ اٹھیں گے، کون سا کھلاڑی ڈیبیو اور اوپننگ کرے گا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے 

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں ایبٹ آباد اور ہری پور میں مختلف گھروں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ انتظامیہ اور پولیس نیب ٹیم کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے تاہم ابھی تک کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور /خیبرپختون خواہ /ایبٹ آباد /ہری پور