”تمام کارکنان یہ کام کریں۔۔۔“ نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر حمزہ شہباز شریف نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا، جان کر نواز شریف کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف نے جمعہ کے روز وطن واپس آنے کے اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے حمزہ شہباز شریف نے کارکنان کو ایسا حکم جاری کر دیا ہے ہر کوئی بس دیکھتا ہی رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کل یہ کھلاڑی ڈیبیو کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی ’کانپ‘ اٹھیں گے، کون سا کھلاڑی ڈیبیو اور اوپننگ کرے گا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز جمعہ کے روز وطن واپس پہنچیں گے اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتریں گے جبکہ نیب نے اس صورت میں انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور اس حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔
ان کی واپسی کی خبر سنتے ہی حمزہ شہباز شریف نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچیں۔ ان کی جانب سے یہ حکم سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وہ مخالفین حیران پریشان ہیں جن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑا ہے تاہم اس حکم نے سب پر واضح کر دیا ہے کہ شریف خاندان میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔