حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا اور اطلاق کب سے ہو گا؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، یہ فیصلہ ...
حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا اور اطلاق کب سے ہو گا؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نگراں حکومت نے قیمتوں میں مجموعی طور پر 6 روپے 37 پیسے کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”تمام کارکنان یہ کام کریں۔۔۔“ نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر حمزہ شہباز شریف نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا، جان کر نواز شریف کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی 

نگراں حکومت نے پیٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد کر دی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں سیلز ٹیکس کی شرح 31 سے 24 کر دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کر دی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 6 روپے 37 پیسے کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کمی کر دی گئی ہے اور نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کمی کیساتھ نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 96 پیسے مقرر ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی شکایت سے متعلق مکمل آگاہ ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں کمی سے حکومت کو 10ا رب روپے کا نقصان ہو گا مگر اس کمی سے معاشی پہیہ تیزی سے چلے گا۔

مزید : قومی /بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...