آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت کیا ہو گی؟ صحیح قیمتوں کے بارے میں جانئے

آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت کیا ہو گی؟ صحیح ...
آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت کیا ہو گی؟ صحیح قیمتوں کے بارے میں جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کر کے قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا اور اطلاق کب سے ہو گا؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے 
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور شہریوں کو پیٹرول 4 روپے 26 پیسے کمی کیساتھ 95 روپے 24 پیسے میں فی لیٹر دستیاب ہو گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کمی ہوئی ہے اور نئی رات 12 بجے کے بعد یہ 112 روپے 94 پیسے میں دستیاب ہو گا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 روپے 96 پیسے میں فی لیٹر ملے گا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی ہوئی ہے اور یہ 75 روپے 37 پیسے میں فی لیٹر ملے گا۔

مزید :

بزنس -