کیپٹن (ر) صفدر نے نیب کو گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا، وہ اس وقت کدھر ہیں اور جلوس کیساتھ کہاں روانہ ہو رہے ہیں؟ جان کر مریم نواز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گی

کیپٹن (ر) صفدر نے نیب کو گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا، وہ اس وقت کدھر ہیں اور ...
کیپٹن (ر) صفدر نے نیب کو گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا، وہ اس وقت کدھر ہیں اور جلوس کیساتھ کہاں روانہ ہو رہے ہیں؟ جان کر مریم نواز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے نیب کو گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلوس کے ہمراہ مانسہرہ جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا اور اطلاق کب سے ہو گا؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر طورغر میں تھے جبکہ نیب کی ٹیمیں ان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی تھیں جس کے پیش نظر کیپٹن (ر) صفدر نے خود ہی گرفتاری دینے کافیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری دینے کیلئے جلوس کے ہمراہ طورغر سے مانسہرہ جا رہے ہیں جہاں وہ نیب کی ٹیم کو گرفتاری دیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز شریف کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔

اس سلسلے میں نیب کی ٹیم نے آج ایبٹ آباد اور ہری پور میں مختلف گھروں میں چھاپے بھی مارے تاہم انہیں گرفتار نہ کر سکے جس کے بعد نیب کی 3 ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں مختلف جگہوں پر تعینات کیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور /خیبرپختون خواہ /مانسہرہ