13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال، ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو بڑا دھچکا دے دیا

13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال، ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو ...
 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال، ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے حکومت کو بڑا دھچکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی، ظالما نہ ٹیکس کی واپسی تک حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو ں گے،کراچی میں3دن کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے  لاہور پریس کلب میں  بھرپور پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر تاجر رہنما خواجہ شفیق، نعیم میر، اشرف بھٹی ، اجمل بلوچ، عبدالرحیم کاکڑ، عبدالقیوم قریشی، اللہ داد ترین، کاشف چوہدری، حاجی حنیف، وقار احمد میاں، میاں خلیل عبیر، شیخ عمر حیات، ملک کلیم، رضوان بٹ، محبوب سرکی، شیخ حبیب، ملک خالد اور ملک بھر کی مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنماوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، پریس کانفرنس میں ملک بھر سے آئے ہوئے تاجر رہنماوں نے متفقہ  طور پر اس بات کا فیصلہ کیا کہ ظالمانہ ٹیکسوں اور ایف بی آر کی جانب سے  استعداد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی کے غیر مناسب اور پیچیدہ طریقہ کار اور بجٹ کو مسترد کرتے ہیں لہذا  تاجر رہنماوں کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کو تسلیم نہیں کیاجاتا تو 13جولائی کوہر صورت  شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی ۔ تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ غیر معمولی سیلز ٹیکس، ٹرن اوور ٹیکس ، شناختی کارڈ کی شرط اور  اس سے پیداہونے والے حالات کے باعث کاروبار کو چلانا ناممکن ہو گیا ہے ، حکومت نے اگر13جولائی کو بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو تاجر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی کال دیں گے ، ملک بھر کے تاجر اپنے مطالبات کے حوالے سے متفق اور ایک پیج پر ہیں ،  ماضی میں تاجر رہنما ہڑ تال کی کال دیتے تھے لیکن موجودہ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ دوکانداروں نے ہمیں خود ہڑتال کرنے کا کہا ہے