ٹرمپ نے تارکین وطن کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان کردیا

ٹرمپ نے تارکین وطن کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان کردیا
ٹرمپ نے تارکین وطن کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان کردیا

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ ملک میں تارکین وطن کے خلاف جلد چھاپے مارنے کا عمل شروع ہوجائیگا ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں اور ان کی ملک بدریوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں، کیوں کہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں۔ واضح رہیں کہ گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاو¿ن موخر کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ ہفتے ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اب چار جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔ امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ شروع میں ان تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا جن کی ابھی حال میں ہی امریکہ آمد ہوئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...