مسلم لیگ ن کے گناہوں کا خمیازہ پوری پاکستانی عوام بھگت رہی ہے،شہباز شریف، جسٹس قیوم اورسیف الرحمان کی آڈیوز کی بھی فرانزک ہونی چاہئے:سینیٹر شبلی فراز

مسلم لیگ ن کے گناہوں کا خمیازہ پوری پاکستانی عوام بھگت رہی ہے،شہباز شریف، ...
مسلم لیگ ن کے گناہوں کا خمیازہ پوری پاکستانی عوام بھگت رہی ہے،شہباز شریف، جسٹس قیوم اورسیف الرحمان کی آڈیوز کی بھی فرانزک ہونی چاہئے:سینیٹر شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس پورے سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کی بڑی بھونڈی کوشش ہے،مسلم لیگ ن کے گناہوں کا خمیازہ پوری پاکستانی عوام بھگت رہی ہے، شہباز شریف، جسٹس قیوم،سیف الرحمان کی آڈیوز    کی بھی فرانزک ہونی چاہئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جو شو کیا گیا یہ پورے سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کی بڑی بھونڈی کوشش ہے، یہ مایوس ہو گئے ہیں، اب ان کے پاس کچھ رہا نہیں، اب یہ اس مقام پر پہنچ چکے ہیں چاہے کوئی ادارہ ہو یا چاہے جمہوریت ڈی ریل ہو۔ انہوں نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے کہ دیکھو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، عوام نہیں بھولی کہ مسلم لیگ (ن) نے آج جو فلم (ناٹک) چلائی ہے یہی ان چیزوں کے خالق ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم، سیف الرحمان، شہباز شریف انہوں نے ایسے کام کیے، یہ سمجھتے ہیں ایسی چیزیں دیکھا کر عوام کو ورغلائیں گے کہ دیکھیں ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، یہی اصل زیادتی کرنے والے لوگ ہیں،اِنہوں نے ہی ملک کو اس کڑے حالات پر پہنچایا ہے،ان کے گناہوں کا خمیازہ پوری پاکستانی عوام بھگت رہی ہے۔ انہوں نے ملک کو گروی رکھ کر ذاتی فائدے اٹھائے،اس ویڈیو کا فرانزک ہونا چاہیے،شہباز شریف، جسٹس قیوم، سیف الرحمان کی آڈیوز کی بھی فرانزک ہونی چاہئے،جب فیصلہ ان کے حق میں ہوتا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن جب خلاف ہو تو یہ  ادارے کو ہی نہیں مانتے ،ان کا اور کوئی مقصد نہیں یہ صرف عوام میں کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔