قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے،آج پریس کانفرنس کریں گے

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے،آج پریس کانفرنس کریں گے
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے،آج پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین لندن سے کراچی پہنچ گئے،کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد آج دوپہر کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے ،کپتان کا پی سی بی کے حکام اور رشتہ داروں نے استقبال کیاجبکہ شاہین آفریدی،عمادوسیم،شاداب خان اورفخرزمان اسلام آباد پہنچ گئے،چاروں کھلاڑی پرواز ای کے 614 پر لندن سے اسلام آبادبراستہ دبئی پہنچے۔پی سی بی عہدےداروں اوررشتے داروں نے کھلاڑیوں کااستقبال کیا، مداحوں نے شاہین آفریدی اور عماد وسیم کےساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں،شاہین آفریدی اورفخرزمان اسلام آباد ایئرپورٹ سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے ،ادھرقومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق،بابراعظم اورآصف علی لاہورپہنچ گئے،شعیب ملک،محمدعامر،وہاب ریاض اورمحمدحفیظ کچھ دن لندن میں قیام کریں گے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -