محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے چند دن میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے میں ملک میں مون سون کی ہواﺅں میں شدت کا امکان ہے ، پیر سے جمعرات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے ۔آج مون سون کا سلسلہ شمالی علاقوں میں داخل ہوگا، مالاکنڈ ، پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان ، ملتان ، ہزارہ ڈویژن ، ژوب سمیت مختلف اضلاع میں بار ش کا امکان ہے ۔