ڈالر،سونا سستا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی،سرمایہ کاری میں 22ارب روپے کا اضافہ
کراچی (این این آئی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دورا ن ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہااور روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں 1روپے سے3روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔فاریکس ایسوسی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
ایشن کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.25روپے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.75روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخٹ158.25روپے سے گھٹ کر157روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت کے دوران ڈالر کی قدر3روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر156روپے اور قیمت فروخت 160روپے سے کم ہو کر157روپے ہو گئی۔دوسری طرف ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا14ڈالر کی کمی سے1400ڈالر کو ہا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کمی سے78ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت88روپے کی کمی سے66ہزار872روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالر سستا ہو ا جس کے بعد اسی مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا600روپے اور دس گرام سونا515روپے سستا ہو گیا۔
ڈالر،سونا سستا
کراچی (این این آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 200 پوائنٹس کے اضافے سے34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمایے میں 22ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے بڑ ھ کر69کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3دن تیزی کا رجحان غالب رہا اس مدت میں انڈیکس نے997.97پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جبکہ2دن کی مندی میں انڈیکس 706.53پوائنٹس لوز کر گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 288.44پوائنٹس کاا ضافہ ہوا اور انڈیکس 33901.58پوائنٹس سے بڑھ کر34190.02پوائنٹس ہو گیا اسی طرح231.71پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15892.99پوائنٹس سے بڑھ کر16124.70پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 24986.05پوائنٹس سے بڑھ کر25032.78پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب94کروڑ17لاکھ18ہزار107روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا سرمایہ 68کھرب87ارب30کروڑ7کروڑ82 لاکھ 719روپے سے بڑھ کر 69کھرب 10ارب 24کروڑ25لاکھ826روپے ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ