حکومت عوام کو ریلیف دینے میں  ناکام‘ جھوٹے مقدمات مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش‘ شازیہ عابد‘ حسن مرتضیٰ

  حکومت عوام کو ریلیف دینے میں  ناکام‘ جھوٹے مقدمات مسائل سے توجہ ہٹانے کی ...

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صوبائی صدر و ایم پی اے شازیہ عابد اور پارلیمانی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 لیڈر پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید حسن مرتضی ندیم ولی،آصف قذافی، بہزاد خان، جہانگیر گوندل، اور ضلعی رہنما خالدہ مغل کی دعوت پر رحیم یارخان پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں، ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پرایم پی اے شازیہ عابد اور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید حسن مرتضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے حکومت عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہوچکی اور مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے اپوزیشن رہنماوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حکومت نے عوام پر جو مہنگائی بم گرائے ہیں عریبوں کے چولے ٹھنڈے ہوگے ہیں اب حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی شازیہ عابدنے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کو مذید فال کرنے کے لیے نئی تنظیم سازی کی جارہی اور پارٹی کے لیے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو زمہ دادی جائیں گیں۔ اس موقع پرضلعی صدر پیپلز لائرز فورم مرزاامین خان ایڈوکیٹ، کوثر قاضی، رانا قربان اور دیگر شریک تھے۔

ندیم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...