قائدین کی گرفتاری‘ مہنگائی کیخلاف پیپلز پارٹی کا مظاہرہ‘ نیا پاکستان نامنظور کے نعرے

قائدین کی گرفتاری‘ مہنگائی کیخلاف پیپلز پارٹی کا مظاہرہ‘ نیا پاکستان ...

 ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی جنرل سیکرٹری نورین قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جیلوں میں بھیج کر مہنگائی ٹیکسز کانفاذکر کے حکومت اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتی ہے اور عوام کا خون نچوڑ کر عوام کو کونسا نیا پاکستان دیا جارہا ہے موجودہ حکومت ایک سال قبل ہی ایکسپوز ہو چکی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی ڈوریاں کہیں اور ہیں اسی لیے حکومت کو عوامی مشکلات کا(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 اندازہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم آباد میں یوم سیاہ،مہنگائی،آصف علی زرداری،فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرہ میں شریک خواتین نے مہنگائی،پی پی پی قیادت کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی اور نیا پاکستان نامنظور کے نعرے بھی لگائے نورین قیصر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر دور میں پی پی پی کا راستہ روکا گیا اور ملک کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے سیاسی قیادت کی گرفتاریاں اور حکومت کے خلاف بولنے والوں کو ہراساں کرنا جمہوریت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کی منحوس خبریں آرہی ہیں کارکنان سخت مزاحمت اور احتجاج کریں گے اوراپنا جمہوری حق بھرپور استعمال کریں گے مظاہرہ میں رشیدہ  بی بی،ارشاد بی بی،رخسانہ بی بی،کنیز فاطمہ،سکینہ بی بی،کلثوم بی بی،نزیر بیگم،سکینہ بیگ،منزہ حمید،سمیرا ناز،کوثر پروین،شاہینہ،حمیدہ بی بی دیگر نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...