مقبوضہ کشمیر،مشترکہ حریت قیادت کا برہان وانی شہید کی برسی پر کل ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر،مشترکہ حریت قیادت کا برہان وانی شہید کی برسی پر کل ہڑتال کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے ممتاز نوجوان رہنما برہان وانی، انکے ساتھیوں اور 2016کی احتجاجی تحریک کے دیگر شہداء کو یاد کرتے ہوئے (کل)آٹھ جولائی بروز پیر کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 8جولائی 2016کو ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ایک جعلی مقابلے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)


میں شہید کر دیا تھا۔ مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری شہداء خاص طور پر برہان وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترال اور اسکے ملحقہ علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کریں۔ بیان میں لوگوں سے یہ التماس بھی کیا گیا کہ اپنے اپنے علاقے کے ہرشہید کو خراج عقیدت پیش کریں اور شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کریں۔ مشترکہ حریت قیادت نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کی طرف توجہ دیں جو اب تک چھ لاکھ سے زائد انسانی جانیں لے چکا اور ابھی بھی روزانہ بے گناہوں کا خون چوس رہا ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ کشمیری مزید کسی خون خرابے کے بغیرتنازعہ کشمیر کا فوری حل چاہتے ہیں۔ دریں اثناء بھارتی حکمرانوں کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کیلئے کیے گئے اقدامات نے سیکولر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب کشمیراوربھارت میں مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، بھارتی حکومت نے کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی امرناتھ یاترا کے دوران ہندو یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ قابض انتظامیہ نے یکم جولائی کو شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے راستوں پر ساٹھ ہزار کے لگ بھگ بھارتی فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے قائمقام چیئرمین عبدالحمید بٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ امرناتھ یاترا کے دوران نام نہاد سیکورٹی کے نام پر سرینگر جموں شاہراہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بند کرنے اور ریل سروس کی معطلی سے بھارتی حکمرانوں کا مذہبی فرقہ پرست چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔