انٹرنیٹ پر منشیات کی فروخت میں دوگنا اضافہ ریکارڈ،اقوا م متحدہ 

انٹرنیٹ پر منشیات کی فروخت میں دوگنا اضافہ ریکارڈ،اقوا م متحدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ انٹرنیٹ پر منشیات کی فروخت میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،سال2014میں اس کی شرح 4.7 فیصد تھی جو جنوری 2019 تک 10.7 فیصد ہو گئی ہے، انٹرنیٹ پر منشیات کی فروخت سب سے زیادہ یورپ میں کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے جہاں فائدے ہیں اس برعکس بڑے نقصانات بھی ہیں،جرائم پیشہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)


 لوگ بھی اپنے کاروبار کیلئے اس ٹیکنالوجی کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں،اقوام متحدہ نے انٹرنیٹ کے ذریعے منشیات فروشی کے بارے میں چونکا دینے والی رپورٹ پیش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق 71 رکن ممالک میں منشیات پکڑنے کے 25 لاکھ کیسز ہوئے جن میں ترتیب وار گانجا، ہیروئن اور کوکین پکڑی گئی۔ اسپین کے بعد پاکستان اور مراکش ایسے ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ گانجا پکڑا گیا۔اسی طرح سب سے زیادہ ہیروئن افغانستان اور اس کے بعد پاکستان اور ایران سے قبضے میں لی گئی جو دونوں افغانستان کے پڑوسی ممالک ہیں۔عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں نشے کی بے راہ روی کے شکار افراد کی تعداد تین کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔سال2017 میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی۔اس رپورٹ کے مطابق سال 2017 کے تخمینے کے مطابق 15 سے 64 سال تک کے تقریبا 2 کروڑ 71 لاکھ افراد نے سال میں ایک بار منشیات کا استعمال ضرور کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں مارکیٹ میں موجود منشیات کی تیاری کے طریقہ کار میں تبدیلی آئی ہے یعنی قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ کوکین اور ہیروئن اب کیمیائی طریقے سے بنائی جا رہی ہے جس سے انسانی اموات میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ 
اقوام متحدہ