ہر ماہ 80ہزار افرادکو بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ،غربت ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز

ہر ماہ 80ہزار افرادکو بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ،غربت ختم کرنے کیلئے حکومتی ...

جتوئی (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام کا آغاز کردیا جس سے ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو ان کے قدموں پر کھڑا کیا جائے  گا ماضی غربت کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے بلندو بانگ دعوی کیے لیکن عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے کلر والی  سردار قیصر خان گوپانگ کے سسر سردار عاشق خان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گریجویشن پروگرام ملک گیر ضلع پر بیک وقت 100 سے زائد اضلاع میں متعارف(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 کرایا جا رہا ہے یہ پروگرام سود سے پاک قرضے پیشہ وارانہ اور فنی تربیت کی بدولت عوام کو سہولیات فراہم کرے گا اس پروگرام کے لئے 42 ارب 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اس پروگرام کو کو شفاف بنیادوں پر چلایا جائے گا 490 مقامات پر 42 ارب 50 کروڑ سے زائد سے زائد رقم 82 ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دینے کا آغاز ہوگیا ہے اگلے 6 ماہ میں بہت سی اسکیموں کا اجراء  کیا جائے گا جس سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اس پروگرام کے تحت ہر ماہ 80 ہزار افراد کو بلا سود قرضے دیئے جائیں  گئے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے دائرے بھی بڑھایا جائے گا جس سے عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوں گئیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این اے 186 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگیا ہے شہر سلطان میں سٹی فیڈر پر کام تیزی سے جاری ہے یہ منصوبہ 2 کروڑ کے فنڈز سے مکمل کیا جائے گا جبکہ حلقہ میں 60 کروڑ روپے کے فنڈز سے سڑکوں کا جال بچھانے کے لیے کام شروع ہوگیا ہے اسی طرح بجلی کے نئے منصوبوں کے لئے 3 کروڑ روپے کے فنڈز سے کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا شہر سلطان اور جلال پور پیر والا دریائے چناب پر پختہ پل کے لیے وفاقی حکومت نے بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے اس منصوبے سے شہر سلطان میں میں معاشی انقلاب آئے گا اور یہ منصوبہ اس علاقہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مظفر گڑھ تا علی پور ترنڈہ محمد پناہ روڈ کو دورویہ کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بجٹ میں پیبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروگرام کے تحت شامل کرلیا گیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے شہر سلطان میں سپورٹس کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے شہر سلطان میں گراونڈ کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے بہت جلد ملاقات کر کے گراونڈ کی منظوری لی جائے گی اس موقع پر مخدوم سید نسیم عباس بخاری سید ظفر عباس بخاری رانا دلشاد احمد سہیل اختر غوری فیاض خان بلوچ ناظم سکھانی   و دیگر بھی موجود تھے۔

قرضے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...