سلائی مشینوں کی تقسیم‘ یوسی احمد موہانہ میں تقریب  عون حمید ڈوگر اور دیگر شخصیات کی شرکت

سلائی مشینوں کی تقسیم‘ یوسی احمد موہانہ میں تقریب  عون حمید ڈوگر اور دیگر ...

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)چیئرمین این سی ایچ ڈی ڈاکڑامیراللہ خان مروت کی طرف سے سلائی مشینوں کی فراہمی پر یونین کونسل احمدموہانہ میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

 خصوصی ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عون حمید ڈوگر کا کہنا تھا کہ چئیرمین این سی ایچ ڈی ڈاکڑامیراللہ خان مروت کا دیہاتی علاقوں کمیونٹی لرنگ سنٹر سی ایل سی اور کمیونٹی فیڈرسکولوں کا قیام قابل ستائش ھے، دو ماہ قبل ڈاکڑامیراللہ خان مروت مظفرگڑھ کے دورے پرآئے اورانہوں نے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا اور دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سنٹر کھولنے کا وعدہ کیا۔ سردار عون حمید ڈوگر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت این سی ایچ ڈی کے زریعے مظلوم اور غریب طبقہ کی نمائندگی کررہی ھے۔ ڈپٹی ڈائریکڑ این سی ایچ ڈی مظفرگڑھ انعام خان باری سہرانی اور ڈائریکڑ پنجاب ساجد علی کے ویثزن کے مطابق ضلع بھر میں نئے سنٹر تعلیم بالغاں، کمیونٹی سکول کھولے جائیں گے جس سے پسماندہ ضلع میں نہ صرف جہالت ختم ہوگی بلکہ نئے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اسٹنٹ ڈائریکڑ لڑسی خالد ستار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی لرنگ سنٹر، تعلیم بالغاں سنٹر سے خواتین کو نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ شرح خواندگی بھی بڑھے گی۔ اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل احمدموہانہ غلام نبی جانگلہ کہا  کہ این سی ایچ ڈی کے بے حد مشکور ہیں کہ میری یونین کونسل میں سنٹر کھول کر لوگوں کے دل جیت لیے، انہوں نے این سی ایچ ڈی مظفرگڑھ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر سید مظفرحسین شاہ، فیلڈ آفیسر محمدذیشان، فیلڈ آفیسر عبداللہ بھی ہمراہ تھے جبکہ آخر میں مقامی لوگوں نے چئیرمین این سی ایچ ڈی ڈاکڑامیراللہ خان مروت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...