چیف رپورٹر ”روزنامہ پاکستان“ سعید مکول کی اہلیہ کی آج محلہ سوتری وٹ میں قل خوانی‘ وہاڑی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس‘ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت
ملتان‘وہاڑی (سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)روزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹر سعید مکول کی اہلیہ جو کہ گذشتہ روز انتقال کر گئی تھیں ان کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی آج صبح 7بجے ان کی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
رہائش گاہ کے قریب جامع مسجد رحمت والی محلہ وال وٹ نزد پل شوالہ گلی حکیم والی سوتری وٹ میں ادا کی جائے گی جبکہ دعا صبح 9بجے ہوگی۔سینئر صحافی روزنامہ پاکستان ملتان کے چیف رپورٹر سعید مکول کی اہلیہ وفات پر وہاڑی پریس کلب پاکستان گروپ آف جرنلسٹس اور ایمراء رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت گروپ لیڈر حاجی مختار احمد بھٹی،ضلعی صدر حاجی رفیق رانا اور صدر وحید احمد بھٹی نے کی اجلاس میں شاہد پرویز چوہدری،راؤ شہادت علی،رانا انوار آفتاب،میاں غلام رسول،عمران حفیظ، علی وارث کلیم،اکمل جندران، محمد یوسف بھٹی، حافظ صالح محمد،ارسلان سلیم،شاہد نیاز بھٹو،رانا عبدالعزیز،کاشف منور قریشی،سید سرفراز حیدر شاہ،سخی حسین شاہ،حافظ عبداللہ ملک،حافظ غلام اللہ بریار،شیخ علی کھنہ،راؤ خلیل احمد،راؤ محمد اسحاق،چوہدری عبداللطیف شاہد،طارق سعید چوہدری،شاہ زیب قریشی،شیخ محمد شفیق،عمران گوہر،رانا عدیل ارشد،عظمان رانا،ایم خالد مغل،اے ڈی فراز،رانا آفتاب مجید،حاجی محمدشبیر جوئیہ،ارشاد بھٹی،چوہدری عباس،ملک انعام الحق،سرفراز پہوڑ،ڈاکٹر انعام،شاہد جمیل،رانا عبدالغفار،میاں شہزاد،ڈاکٹر حسن اقبال،میاں ساجد آصف،خالد پراچہ سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں حاجی رفیق رانا نے بتایا کہ ملتان کے سینئر صحافی سعید مکول کی اہلیہ کو ناحق قتل کیا گیا ہے جس پر مذمت کی گئی اور اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے آخر پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان کیلئے صبرو جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
قل خوانی