ملتان‘ دو بچے پراسرار بیماری میں مبتلا  مزدور کیطرف سے کفالت‘ علاج امتحان

ملتان‘ دو بچے پراسرار بیماری میں مبتلا  مزدور کیطرف سے کفالت‘ علاج امتحان

 ملتان (وقائع نگار)ملتان میں مزدور کے دو معصوم بچے  پراسرار  بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ والد کے لئے بچوں کی کفالت اور علاج امتحان بن گیا ہے۔معذور بچوں کے باپ نے حکومت(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

 پنجاب سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔معلوم ہوا ہے ملتان کا رہائشی عامر صدیق دو بیٹے کشف اور عبدالمتین  پراسرار بیماری میں کئی سال سے مبتلہ ہیں۔ دونوں بچوں کی والدہ پہلے ہی فوت ہوچکی ہے۔جبکہ عامر والد ہی ماں اور باپ بن کر بچوں کو پال رہا ہے۔بچوں کے  والد عامر  صدیق  کے  مطابق پریشانی یہ ہے کہ انکا علاج نہیں کرا سکتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں ہماری مدد کریں۔ہمارا ایک مرلے کا کرائے کا گھر ہے  زندگی کی ساری جمع پونجی پچوں پر لگا دی ہے۔آٹھ سال سے بچے بستر مرگ پر پڑے ہیں۔خود گول گپے بنا کر بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا رہا ہوں۔اسی لیئے حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ ہماری مالی امداد کی جائے۔تاکہ معذور بچوں کا علاج کروایا جاسکے۔

امتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...