صادق آباد‘ غلط آپریشن‘ خاتون جاں بحق‘ ورثاکا ڈاکٹر کیخلاف مظاہرہ

صادق آباد‘ غلط آپریشن‘ خاتون جاں بحق‘ ورثاکا ڈاکٹر کیخلاف مظاہرہ

صادق آباد(نامہ نگار)صادق آباد میں زور کوٹ روڈ پر واقع رضیہ سرجیکل ہسپتال میں گزشتہ رات آپریشن کیلئے آئی خاتون حلیمہ بی بی ڈاکٹر راؤ ندیم کی نا اہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی۔ جس کے بعد حلیمہ بی بی کے ورثاء نے نعش ہسپتال کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کی غفلت کے باعث حلیمہ بی بی آپریشن کے فوری بعدجاں بحق ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر اپنا جرم چھپانے کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 لیے مردہ خاتون کو دوبارہ آپریشن کے لیے آپریشن تھیٹر لے گیا۔جس کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ مریضہ کی نبض چل رہی ہے اسے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان لے جاؤ۔ جب خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے کر گئے تو سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ حلیمہ بی بی کو فوت ہوئے تقریبا2گھنٹے ہو چکے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی بھی موقع پر پہنچ گئی، تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔ دوسری جانب جب ڈاکٹر راؤ ندیم سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...